مانچسٹر (جیوڈیسک) مانچسٹر پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا کیون پیٹرسن سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب، حتمی فیصلہ میچ سے قبل ہوگا۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ یکم اگست سے شروع ہوگا جس کیلئے انگلینڈ نے اپنی 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا کیون پیٹرسن کو سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے تاہم ان کی میچ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ میں الیسٹر کک، جوروٹ، جوناتھن ٹروٹ، پیٹرن، این بیل، جون بیرسٹو، جیمز ٹیلر، میٹ پرائر، ٹم بریسنن، سٹورٹ براڈ، گریم سوان، جیمز اینڈرسن، کرسٹریملٹ اور مونٹی پنیسر شامل ہیں۔