اشفاق حسین اعوان آف فرانس اور اشتیاق حسین اعوان کے والد مشتاق حسین اعوان نواحی موضع ملکہ میں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان) اشفاق حسین اعوان آف فرانس اور اشتیاق حسین اعوان کے والد مشتاق حسین اعوان نواحی موضع ملکہ میں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔مشتاق حسین اعوان کو آبائی گاوں ملکہ میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیاگیا ہے۔ علاقہ بھر کی سیاسی ،سماجی ،اور مذہبی شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ (عمر فاروق اعوان) شاہین چوک ملکہ تا پلاہوڑی روڈ بھی تبدیلی کی خواہش مند ،جگہ جگہ گہرے کھڈوں پر گاڑی اور موٹر سائیکل تو درکنار پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ۔مقامی ایم پی اے سے روڈ تعمیر کروانے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق شاہین چوک ملکہ تا پلاہوڑی روڈ جو دو دیہاتوں ملکہ اور پلاہوڑی کی مرکزی گزرگاہ ہے دن بھر سینکڑوں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی گزر اس روڈ سے ہوتی ہے ۔تاحال خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔گزشتہ دنوں سابق ناظم یو سی ملکہ راجہ عابد حسین ملاگر نے روڈ کے تعمیر کے لئے ایکسٹیمیٹ بھی لگوایا تھا مگر بجٹ کی تاحال منظوری نہ ہو سکی ۔ایلیان ملکہ اور پلاہوڑی نے ایم پی اے لیاقت علی بھدر سے اپیل کی ہے کہ اپنے خصوصی فنڈز یا ضلع کونسل کے ٹینڈر سے روڈ کی تعمیر کروائی جائے۔