کھاریاں (جیوڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفا ق پرویز کیانی نے کھاریاں کے قریب سنٹرل کمانڈ کی مختلف فارمیشنز کا دورہ کیا اور فیلڈ مشقوں کا جائزہ لیا۔
جنرل اشفاق پرویز کیانی کا استقبال کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل طارق خان نے کیا، عزم نو چار سیریز کے نام سے ہونے والی ان مشقوں میں کور اور ڈویژن تک کی تعداد رکھنے والے فوجی افسر اور جوان شریک ہیں۔ آرمی چیف کی موجودگی میں انہوں نے دن اور رات کے اوقات میں فرضی دشمن کے خلاف آپریشنز کر کے اپنی مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
جنرل اشفاق پرویز کیانی نے فوجی جوانوں کے مورال اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے چینلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جائے۔ پاک فوج کی عزم نو چار سیریز مشقیں چار نومبر کو خیرپور ٹامیوالی کے قریب ختم ہوں گی۔