عاشق رسول امام احمد رضا خان الشاہ بریلوی

Imam Ahmed Raza Khan Alsah Bareilvi

Imam Ahmed Raza Khan Alsah Bareilvi

تحریر: حافظ کریم اللہ چشتی پائی خیل
جب بھی دین میں کوئی بگاڑ پیداہوتاہے تو اللہ تعالیٰ اپنے بندۂ مومن کو بھیجتاہے جو اللہ تعالیٰ کی مدد سے دین ِ متین کااحیاء کرتاہے ۔سرکار اعظمۖ کی مُردہ سنتوں زندہ کرتاہے ۔دین ِ متین کی جوشکل مسخ کردی گئی ہوتی ہے اس کوصحیح حالت میں لاکرحق اور باطل کے درمیان فرق واضح کرتاہے ایسے ہی خاصان ِ خدامیں سے ایک ہستی اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان صاب محدّث بریلی کی ذات ہے۔

قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد پاک ہے ۔وَتُعِزَِّرُوْہُ وُتُوَقّرُہُ وَتُسبحوہُ بُکْرَةَََ وَاصِیْلاَ۔ترجمہ کنزالایمان اوررسول ۖکی تعظیم وتوقیرکرو۔اورصبح شام اللہ پاک کی پاکی بولو۔ (پارہ٢٦سورة الفتح ) درج بالاآیت کریمہ کے پہلے حصے میں اللہ رب العزت نے یہ حکم دیاہے کہ رسول اللہ ۖکی تعظیم وتوقیرکروان کاادب واحترام کرو۔اس لئے کہ اگرادب ہے توسب کچھ درست ہے اگرایک مسلمان کے دل میں آقادوجہاں سرورکون مکان ۖکاادب نہیں ہے۔ توچاہے وہ لاکھوں نمازیں پڑھے کروڑوں روپے کی سخاوت کرے ، کعبة اللہ کاحج کرے ،قربانی کرے الغرض جتنی بھی عبادت وریاضت کرے توسب کچھ بے کارہے ۔کیونکہ آقائے دوجہاںسرورکون ومکان ۖکی محبت دین حق کی شرط اّول ہے۔

محمدۖکی محبت دین حق کی شرط اوّل ہے
اسی میں ہواگرخامی توسب کچھ نامکمل ہے

اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان بریلوی نے لوگوں کوبارگاہ خداوندی اوردربارمصطفی ۖکاادب سکھایا۔آپ نے قرآن پاک کا جوترجمہ “کنزالایمان” کیاہے وہ اس بات کی گواہی دیتاہے ۔قرآن پاک کے ترجمہ کنزالایمان کامطالعہ کیاجائے توالحمدسے لیکروالناس تک ایک ایک آیت بلکہ ایک لفظ میں ادب کے پہلونظرآتے ہیں چودہویں صدی ہجری میں کچھ بے ادب اورگستاخوںنے سرکارمدینہ راحتِ قلب وسینہ ۖکی شان اقدس میں بے ادبیاں اورگستاخیاں شروع کیں تواللہ رب العزت نے احمدرضاکوپیداکیا۔آپ نے قرآن وسنت کی روشنی میں تحریراََ گویاہر لحاظ سے عظمت مصطفیٰ ۖکواجاگرکر کے بتایاکہ ارے! بے ادب اورگستاخ نام نہادمسلمانوں سنو!وہ عیب ونقص والاکوئی تمہارا نبی ہوگا ہمارا نبی ۖ ہرقسم کے عیب سے پاک ہے ۔وہ توعظمتوں رفعتوںاورشانوں والارسول ۖہے۔

وہ کمالِ حسن حضورہیں کہ گمان نقص جہاں نہیں
یہی پھول خارسے دورہیں یہی شمع ہے کہ دھواں نہیں۔

Knowledge and Wisdom

Knowledge and Wisdom

علم وحکمت کے بے تاج بادشاہ، مجدددین وملت، پروانہ شمع رسالت مآب، عظیم المرتبت محدث ،امام اہلسنت، مفکر اسلام ،حسان الہند، اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمدرضاخان بریلوی رحمة اللہ علیہ 10 شوال المکرم 1272 ہجری بمطابق 14 جون 1856 ہفتہ کے دن ظہرکے وقت ہندوستان کے مشہورشہربریلی شریف کے محلہ جسولی میں رئیس المتکلمین مولانانقی علی خان علیہ رحمة الرحمٰن کے گھر میں پیداہوئے ۔آپ کا پیدائشی نام محمداور تاریخی نام “المختار”ہے۔آپ کے جدامجدمولانارضاعلی خان نے آپ کانام احمدرضارکھا اورآپ اسی نام سے مشہورہوئے (الملفوظ حصہ اول ص٣) آپ کے والدمولانانقی علی خان ورآپ کے جد امجد مولانا رضا علی خان صاحب بھی اپنے وقت کے جلیل القدرعلمائے کرام میں شمارکیے جاتے تھے۔ امام اہلسنت امام احمدرضاخان بریلوی بچپن ہی سے مذہب کی طرف راغب تھے۔ آپ اپنے دورکے معتبرعالم دین اورعاشق رسول ۖہونے کے ساتھ ساتھ علوم قدیمہ وجدیدہ پرگہری نظررکھتے تھے۔

آپ نے قرآن وسنت کی ترویج واشاعت اوردینی اقدارکے تحفظ میں اہم کرداراداکیا۔آپ عالم شباب میں ہی فنون عربیہ اورعلوم دینیہ کے ماہرکے طورپرمشہورہوئے آپ اپنی خدادادصلاحیتوں اورحیرت انگیز حافظہ کی بناء پرصرف تیرہ سال دس ماہ چاردن کی عمرمیں علم تفسیرواصول تفسیر،علم حدیث واصول حدیث،فقہ و اصول فقہ،صرف نحو،علم الکلام ، منطق و فلسفہ وغیرہ تمام علوم دینیہ کی تکمیل کی۔آپ بچپن ہی سے تقویٰ طہارت ،اتباع سنت،حسن وسیرت کے اوصاف جلیلہ سے مزین ہوچکے تھے ۔ آپ کے خادم بیان کرتے ہیں کہ امام صاحب چوبیس گھنٹوں میں صرف ڈیڑھ یادوگھنٹے آرام(وہ بھی سنت رسول ۖپرعمل کی وجہ سے) فرماتے اورباقی تمام وقت تصنیف وتالیف،درس وتدریس،کتب بینی، افتاء اوردیگرخدمات دینیہ میںصرف فرماتے تھے۔

برصغیرکے علمائے کرام آپ سے استفادہ کرتے تھے۔ آپ کوعربی فارسی ہندی اورمختلف زبانوں پرعبورحاصل تھاآپ نے مختلف عنوانات پرکم بیش ایک ہزار(1000) کتابیں لکھی ہیں۔آپ کی تصانیف تفسیرواصول تفسیر،حدیث واصول حدیث،فقہ اصول فقہ، صرف نحو،علم الکلام ، منطق و فلسفہ ،ادب،ریاضی ،معاشرتی اصلاح ،اخلاقی و روحانی اذکار،فتاویٰ اورسائنس جیسے موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں۔ آپ نے لاکھوں فتاوٰی لکھے ان میں سے بعض کونقل نہیں کیاجاسکاجتنے فتاوٰی نقل کیے گئے ان کانام “العطایاالنبویہ فی الفتاوٰی رضویہ”رکھاگیاہے آپ کوعلم توقیت میں اس قدرکمال حاصل تھاکہ دن کوسورج اوررات کو ستارے دیکھ کرگھڑی ملالیتے تھے وقت بھی صحیح ہوتاتھا۔ اورکبھی ایک منٹ کابھی فرق نہ ہوا۔آپ نے ساری زندگی نمازباجماعت اداکی ۔آپ رحم دل انسان تھے غرباء کوکبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹاتے بلکہ ان کی ہمیشہ امدادکرتے تھے ۔

کروں تیرے نام پرجاں فدانہ بس ایک جاں دوجہاں فدا
دوجہاں سے بھی نہیں جی بھراکروں کیاکروڑوں جہاں نہیں

Darso Tadrees

Darso Tadrees

اعلیٰ حضرت کی ساری زندگی درس وتدریس ،وعظ تقریرافتاء اورتالیف وتصنیف میں بسرہوئی۔آپسرتاپاجذبہ عشق رسول ۖسے سرشاررہتے تھے۔ آپ کونبی کریم ۖ سے والہانہ محبت تھی ۔ذکروفکرکی ہرمجالس میں تصوررسالت مآب ۖسے آپ کا ذہن شاداب رہتاتھا۔آپنے دین مبین کے ہرگوشے اورہرشعبے کومحبت رسول ۖمیں سمودیا۔آپ کی زندگی کے تمام گوشے وشعبے اتباع شریعت اوراطاعت ومحبت رسول ۖ سے معمورتھے۔آپ کی حیات مبارکہ کاایک ایک لمحہ کتاب و سنت کی پیروی میں گزرا۔آپ نے عالم بیداری میں محبوب خدا ۖ کادیدارکیا۔ جب آپ فریضہ حج کے لئے حرمین جاتے تووہاں کے علماء جوق درجوق آپ سے استفادہ کرنے آتے تھے۔جب آپ دوسری بارحج بیت اللہ کے لئے تشریف لے گئے توزیارت نبوی ۖکی آرزولئے روضہ اطہر کے سامنے دیرتک صلوٰة وسلام پڑھتے رہے مگرپہلی رات قسمت میں یہ سعادت نہ تھی اس موقع پرآپ نے معروف نعتیہ غزل لکھی۔

وہ سوئے لالہ زارپھرتے ہیں
تیرے دن اے بہارپھرتے ہیں

یہ غزل عرض کرکے آپ دیدارمصطفی ۖکے انتظارمیں ادب کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ قسمت جاگ اٹھی جان کائنات محمدمصطفی ۖ کی چشمان سرسے بیداری میں زیارت اقدس سے مشرف ہوئے ۔(بحوالہ حیات اعلیٰ حضرت)آپ کے اندرعشق رسول ۖکوٹ کوٹ کربھراہوا تھا آپ فنافی الرسول کے اعلیٰ منصب پرفائزتھے آپ کانعتیہ کلام اس بات کی گواہی دیتاہے ۔آپعلوم دینیہ کے عالم وفاضل ہونے کے ساتھ شعروسخن کابھی اعلیٰ ذوق رکھتے تھے ۔آپ کاذوق تسلیم حمدوثناء اورنعت ومنقبت کے علاوہ کسی اورصنف وسخن کی طرف متوجہ نہیں ہوا۔آپ کے اس شعروسخن کے کلام میں بھی وہی عالمانہ وقارہے۔آپ فن ِشعرمیں کمال رکھتے تھے۔آپ نے جس والہانہ عقیدت سے اورجذبہ عشق میں ڈوب کرجونعتیں کہیں ان کا ایک ایک لفظ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نکلاہے اوردل میں ہی اترجاتاہے آپ کے مشہورزمانہ “سلام”کی گونج پورے عالم اسلام میں سنائی دیتی ہے۔

مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام

آپ فرمایاکرتے تھے کہ اگرکوئی میرے دل کے دوٹکڑے کرے توایک پرلاالٰہ الااللّٰہ اوردوسرے ٹکڑے پرمحمدرسول اللّٰہ ۖ لکھاہواپائے گا(سوانح امام احمدرضا)آپنے اپنے شاہ کارنعتیہ کلام حمدوثناء اورنعت ومنقبت کوچارمختلف زبانوں (عربی فارسی،اردواور ہندی) میں پیش کیاہے ۔آ پ کانعتیہ دیوان”حدائق بخشش “ہے ۔ آپ فراق مصطفی ۖمیں اکثر غمگین رہتے تھے گستاخانہ عبارت کودیکھتے تو آنکھوں سے آنسوجاری ہوجاتے تھے ۔ نبی کریم ۖکے گستاخوں کاسختی سے ردکرتے تاکہ وہ اعلیٰ حضرت کو برا بھلا کہنا یا لکھنا شروع کردیں تاکہ جتنا وقت مجھے برابھلاکہے یالکھے گااس وقت تک آقا ۖکی شان اقدس میں گستاخی کرنے سے بچارہے گا۔آپ اس پر فخر کیا کرتے تھے کہ باری تعالیٰ نے اِس دورمیں مجھے ناموسِ رسالت مآب ۖکے لئے ڈھال بنایاہے۔

صحبت صالح تُراصالح کند
صحبتِ طالح تُراطالح کند
دُورشوازاختلاطِ یاربد
یارِبدبدترازمارِبد
مارِبدتنہاہمیں برجاںزند
یارِبدبرجان وبرایمان زند
اچھے آدمی کی مجلس تجھے اچھاکردے گی
اوربُرے کی مجلس تجھے بُرابنادے گی
جہاں تک ہوسکے بُرے دوست سے دوررہ
کیونکہ بُرادوست برے سانپ سے بھی بُراہے
کیونکہ بُراسانپ صرف جان کوڈستاہے
جبکہ بُرادوست جان وایمان دونوں پرضرب لگاتاہے ۔

Sunnat Rasool

Sunnat Rasool

آپ سوتے وقت ہاتھ کے انگوٹھے کوشہادت کی انگلی پررکھ لیتے تاکہ انگلیوں سے لفظ “اللّٰہ “بن جائے ۔آپ پَیر پھیلا کر کبھی نہ سوتے بلکہ داہنی کروٹ لیٹ کردونوں ہاتھوں کو ملا کر سر کے نیچے رکھ لیتے اور پائوں مبارک سمیٹ لیتے ۔اِس طرح جسم سے لفظ “مُحمد”بن جاتاہے۔

آپ کی زندگی کاایک اور پہلو بھی بہت اہم ہے کہ آپ کے دانش وعلم کا مرکز صرف عبادت گاہیں ،مدرسے ہی نہ تھے بلکہ آپ کی نگاہ برصغیرپاک وہنداوردنیاکی سیاست پربھی تھیں آپ نے برصغیرمیں اسلامی اقدارکوبرسرنوزندہ کرنے اورمسلمانوں کوان کی گمشدہ میراث واپس دلانے کے لئے بہت جدوجہدکی .آپ کے زندہ کارناموں میں سے ایک کارنامہ یہ بھی ہے کہ آپ تحریک آزادی کے علمبرداراور دوقومی نظریہ کے نقیب تھے اس لئے آپ نے تحریک عدم تعاون اورترکِ موالات کے زمانے میں متحدہ قومیت کے نظریے کوباطل قراردیااور مسلمانانِ برصغیرکوہندئووں اور انگریزوں کی سازشوںسے خبردارکیاآپ نے کبھی کسی انگریزیاہندوکی عدالت میں حاضری نہیں دی تھی حتیٰ کہ آپ ڈاک کاٹکٹ ہمیشہ الٹا چسپاں کیاکرتے تھے۔اس ٹکٹ کوالٹاچسپاںکرنے کی اہم وجہ یہ تھی کہ اس ڈاک کے ٹکٹ پرانگریزملکہ یابادشاہ کی تصویرہواکرتی تھی ۔

ایک دن جمعة المبارک کی نمازکے بعداعلیٰ حضرت امام احمدرضاخانتشریف فرماتھے حاضرین کامجمع تھا۔لوگ مسائل پوچھتے جارہے تھے اوراعلیٰ حضرت جواب دیتے جارہے تھے۔ اس وقت خلیفہ اعلیٰ حضرت ،مولاناسیدحافظ محمودجان صاحب نے عرض کیاحضورمیں دیکھتاہوں کہ ہرمسئلے کا جواب آپکی نوکِ زبان پرہے کبھی کسی مسئلے کے متعلق آپ کویہ فرماتے نہیںسناکہ کتاب دیکھ کرجواب دیاجائے گاجب اعلیٰ حضرت نے یہ بات سنی توآپ کی آنکھوں سے آنسوجاری ہوگئے اورفرمایا،سیدصاحب!جب قبرمیں مجھ سے سوال ہوگاتووہاں کتابیں کہاں سے لائوں گا۔

جب آپ کی وفات کاوقت قریب آیاتوآپ نے مریدین کوبلاکرفرمایاجب میراانتقال ہوجائے تویادرکھومیری قبراتنی گہری کھودناکہ جس میں میں کھڑا ہو سکوں غلاموں نے عرض کیاحضورحسب معمول توقبراتنی گہری کھودی جاتی ہے کہ جس میں آدمی بیٹھ سکے آپ نے فرمایاکہ سرکاردوعالم نور مجسم ۖکی حدیث پاک ہے کہ جب آدمی فوت ہوجاتاہے تواس کی قبرمیں خودکملی والے ۖتشریف لاتے ہیں لہذامیں چاہتاہوں کہ میری قبر اتنی گہری ہوکہ جب امام الانبیاء محمدمصطفی ۖ!میری قبرمیں جلوہ گرہوں تومیں کھڑاہوکرآپ ۖکااستقبال کروں اورآپ ۖکی خدمت اقدس میں صلوٰة وسلام کانذارانہ پیش کروں تقدیس خداوندی اورناموس رسالت اورعظمت مصطفی ۖکی جوتحریک آپ نے1878ء سے 1921ء تک جاری رکھی اور محفل میلادکی جو آپنے مشعلیں روشن رکھیں وہ آج چمکتے ہوئے ستاروںمیںتبدیل ہوکرچہاردانگ عالم میں روشنیاں بکھیررہی ہیں۔

Death

Death

اعلیٰ حضرت عظیم المرتبت امام احمدرضاخان بریلوی نے ایک طویل مدت تک تشنگان علم ومعرفت کو اپنے کمالات ظاہری وباطنی سے مستفید کرکے عالم ِاسلام میں روحانیت ،تقریب الٰہی علم وحکمت اورعشق رسول ۖکاذوق پیدا کر کے 25 صفرالمظفر 1340 ہجری بمطابق 28 اکتوبر 1921 بروزجمعة المبارک ہندوستان کے وقت کے مطابق 2 بج کر 38 منٹ پر آپ نے داعی اجل کولبیک کہا۔ادھرمئوذن نے “حی علی الفلاح”کی صدابلندکی ادھر آپ نے جان جان آفریں کے سپردکردی ۔اناللّٰہ واناعلیہ راجعون۔آج بھی آپ کا مزار پرُانوار بریلی شریف میں خاص وعام کے لئے زیارت گاہ بناہواہے۔جہاں پرآپ کاسالانہ عرس پاک 24,25 صفرالمظفر کو منایا جاتا ہے۔ 25 صفرالمظفر کو بیت المقدس میں ایک شامی بُزرگ نے خواب میں اپنے آپ کودربارِرسالت مآب ۖمیں پایاتمام صحابہ کرام علیہم الرضوان اوراولیاء عظام دربارمیں حاضرتھے۔

لیکن مجلس میں سکُوت طاری تھااورایسامعلوم ہوتاتھاکہ کسی آنے والے کا انتظار ہے شامی بزرگ نے بارگاہ رسالت مآب ۖمیں عرض کی حضور ۖ! میرے ماں باپ آپ پرقربان ہوں کس کاانتظارہے ؟سید عالم ۖنے ارشادفرمایاہمیں احمدرضاکاانتظارہے شامی بزرگ نے عرض کی حضور! احمدرضاکون ہیں ؟ ارشادہواہندوستان کے مشہورشہربریلی کے رہنے والے ہیں ۔بیداری کے بعدوہ شامی بزرگ مولانااحمدرضاخان کی تلاش میںہندوستان کی طرف چل پڑے اور جب وہ بریلی شریف آئے توانہیں معلوم ہواکہ اس عاشقِ رسول ۖکااسی روز یعنی 25 صفرالمظفر 1340 ہجری کو وصال ہوچکاہے ۔جس روزانہوں نے خواب میں سرور کائنات فخر موجوادت احمد مختار محمد مصطفی ۖکویہ کہتے ہوئے سناتھاکہ ہمیں “احمد”کا انتظارہے ۔(سوانح امام احمدرضا)

محسن ملت اسلامیہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان کے بارے میں فرماتے ہیں آج سے سوسال قبل جب انگریزہندوئوں کے ساتھ سازبازکرکے ہندکی معیشت پرقابض ہوئے تومسلمانوں کے تشخص اورتعلیمی نظام کوزبردست دھچکالگااستعماری طاقتوں کے مذموم عزائم کی بدولت مذہبی قدریں زوال پذیرہونے لگی تھیں اس پرآشوب دورمیں اللہ رب العزت نے برصغیرکے مسلمانوں کوامام احمدرضاجیسی باصلاحیت اور مدبرانہ قیادت سے نوازاکہ جن کی تصانیف ،تالیفات اور تبلیغی کاوشوں نے شکست خوردہ قوم میں ایک فکری انقلاب برپا کردیا۔امام صاحب کی شخصیت جذبہ عشق رسول ۖسے لبریز تھی۔ آپکی ساری زندگی کومدنظررکھتے ہوئے یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ آپ کی ذات نبی کریم ۖ کے ساتھ وفاشعاری کانشان مجسم تھی آپ کی ہمہ جہت شخصیت کاایک پہلوسائنس سے شناسائی بھی ہے سورج کوحرکت پذیراورمحوگردش ثابت کرنے کے ضمن میں آپ کے دلائل بڑی اہمیت کے حامل ہیں آج جبکہ دوسری طرف ہمارادشمن ہمیں تباہ وبرباد کرنے کے لئے گھات میں بیٹھاہے۔

Teachings

Teachings

تومیں سمجھتاہوں کہ امام صاحب کی تعلیمات سے بہرورہوکرہم آج بھی ایک سیسہ پلائی ہوئی دیواربن سکتے ہیں مصورپاکستان ڈاکٹرعلامہ اقبال فرماتے ہیں ؛ہندوستان کے دورآخرمیں ان جیساطبّاع اورذہین فقیہ پیدانہیں ہوا۔میں نے ان کے فتاوٰی کے مطالعہ سے یہ رائے قائم کی ہے ۔ان کے فتاوٰ ی ان کی ذہانت ،فطانت،جودت طبع،کمال ثقاہت اورعلوم دینیہ میں تبحرعلمی کے شاہدعادل ہیں ۔ مولاناایک دفعہ جورائے قائم کرلیتے اس پرمضبوطی سے قائم رہتے تھے ۔یقیناوہ اپنی رائے کااظہاربہت غوروفکرکے بعدکیاکرتے تھے۔

لہذا انہیں اپنی شرعی فیصلوں اورفتاوٰی میں کبھی کسی تبدیلی یارجوع کی ضرورت نہیں پڑی ۔(حوالہ ہفت روزافق کراچی 22 تا 28 جنوری 1979) اللہ پاک سے دعاگوہوں کہ اللہ رب العزت ہماری تمام جانی مالی عبادات کو اپنے حبیب کریمۖکے صدقے اپنی بارگاہ میں قبول فرماکرہمارے لئے ذریعہ نجات بنائے ۔ ملکِ پاکستان کوامن وسلامتی کاگہوارہ بنائے۔ آقائے دوجہاں سرورکون ومکاںۖکی بروزقیامت شفاعت نصیب فرمائے مسلمانوں کوآپس میں اتفاق واتحاد نصیب فرمائے ۔اللہ رب العزت عالمِ اسلام اورملک پاکستان کی خیرفرمائے۔اللہ رب العزت آقائے دوجہاں سرورکون ومکاںۖ کی سچی اورپکی غلامی نصیب فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین۔

Hafiz Kareem Ullah Chishti

Hafiz Kareem Ullah Chishti

تحریر: حافظ کریم اللہ چشتی پائی خیل
میانوالی ۔0333.6828540