عظیم عاشق رسول ممتاز قادری کا عدالتی قتل کرتے ہوئے حکومت نے رات کے اندھیرے میں پھانسی دی

Mumtaz Qadri

Mumtaz Qadri

کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ غازی ممتاز حسین قادری کے قاتلوں کو ڈر تھا کہ عوامی جدوجہدانہیں اپنی کرسیوں سے محرومنہ کردے، مغربیسامراج اور یورپی یونین کے دبائو میں آکر حکومت نے اپنے زوال کے نامہ پر دستخط کردئے ہیں، 1990 سے لے کر آج تک دو ہزار ایسے مجرم جیلوں میں بند ہیں جن پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے اور عدالت نے ان کو پھانسی کی سزا دی ہوئی ہے مگر آج تک ان کو پھانسی کے تختے پر نہیں لٹکا یا ہوا ہے۔

ملعونہ آسیہ مسیح پر دس سال سے فرد جرم عائد ہے مگر آج تک اسے پھانسی پر نہیں لٹکایا گیا اور غازی ممتاز حسین قادری جن کا کیس قدرے نیا تھا اور اس پر ابھی بہت سی بحث باقی تھی، وکیل صفائی کے دلائل نہیں سنے گئے اور پھر رات کے اندھیرے میں بغیر کسی اطلاع کے انہیں پھانسی دے دی گئی، نواز حکومت نے اپنے اور اپنے حواریوں کے لئے جہنم خرید لی ہے، کراچی میں نورانی چورنگی نمائش پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ عظیم عاشق رسول ۖ ملک ممتاز حسین قادری کا عدالتی قتل کرتے ہوئے حکومت نے رات کے اندھیرے میں پھانسی دی، اسلامی نظریاتی مملکت کی جڑیں اکھاڑ دی گئیں ہیں۔

قرآن، سنت، مسجد اور مدرسے پر ظلم و ستم کی انتہا کردگئی ہے، ملک بھر میں دو سو مقامات پر انجمن طلبہ اسلام سراپا احتجاج ہے، ممتاز قادری کے ماورائے اسلام قتل نے ہمارے دلوں میں موجودہ حکومت کے خلاف دائمی نفرت بھردی ہے، کراچی میں نورانی چورنگی نمائش پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ بدبخت، زندیق اور گستاخ رسول آسیہ مسیح جسے سپریم کورٹ نے پھانسی کی سزا دی ہوئی ہے، اس ملعونہ آسیہ کو بھی پھانسی پر لٹکایا جائے ورنہ دھما دھم مست قلندر ہوگا، اگر آسیہ مسیح کو فوری طور پر پھانسی نہ دی گئی تو ہم قانون بھی ہاتھ میں لے سکتے ہیں۔

آسیہ مسیح کو پھانسی دینے میں جتنی دیر ہوگی عوامی غم و غصہ اتنی ہی شدت سے بڑھے گا، کراچی میں نورانی چورنگی نمائش پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی نے کہا کہ اے ٹی آئی کا ہر نوجوان غازی ممتاز حسین قادری بنے گا کیونکہ ہمارا نعرہ ہے غلامی رسول ۖ میں موت بھی حیات ہے، قائدین کے حکم ثانی تک دھرنے میں موجود رہیں گے، شہید کی موت قوم عزم نو کی بنیاد ہوتی ہے، غازی ممتاز قادری کی شہادت ہمارے لئے نوید انقلاب نظام مصطفیۖ ہے، اس موقع پردھرنے میں جمعیت علماء پاکستان، انجمن طلبہ اسلام، فدایان ختم نبوتۖ، انجمن نوجوانان اسلام اور مرکزی جماعت اہل سنت کے قائدین، رہنما اور کارکنان کا جم غفیر موجود ہے، دھرنے کا اختتامی وقت نہیں دیا گیا ہے۔