ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی وڈ فلم ” عاشقی ٹو” سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے شردھا کپور اور ادتیہ رائے کے درمیان جدائی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ ادتیہ رائے اور شردھا کو بیلجئم کے میوزیکل میلے میں ایک ساتھ شرکت کرنے کا دعوت نامہ ملا تھا۔
لیکن ادتیہ نے شردھا کے ساتھ اس کنسرٹ میں جانے سے انکار کر دیا۔ شردھا کپور نے اکیلے ہی اس میلے میں شرکت کی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ایک ساتھ بیلجیئم جانے والے دونوں اداکار بھارت الگ الگ واپس آئے، بالی وڈ میں ان دونوں ،فلمی جوڑے کے درمیان جدائی کی خبریں عام گردش کر رہی ہیں۔