لاہور (جیوڈیسک) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو کرپشن الزامات پر معطل کر دیا گیا ہے، احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر نیب نے گرفتار کیا ہے۔
آشیانہ ہاوسنگ سکیم سکینڈل میں ہونے والی مبینہ کرپشن میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور قائدِ اعظم تھرمل پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احد خان چیمہ کو معطل کر دیا گیا ہے، انھیں تین ماہ کے لئے معطل کیا گیا ہے۔
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق احد چیمہ کو گورنمنٹ سروس رولز 1973ء کے تحت معطل کیا گیا ہے۔