توہین رسالت پر سزائے موت برقرار رکھنا خوش آئند فیصلہ ہے۔ محمد اشرف آصف

Lahore

Lahore

لاہور : سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے توہین رسالت کی مرتکب آسیہ ملعونہ کے بارے سزائے موت برقرار رکھنے پر ہائی کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہائی کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں اور حکومت سے پُر زورمطالبہ کرتے ہیں کہ سزا پر فوری طور پرعمل درآمد کیا جائے کیونکہ اس سے گستاخانہ کلچر کی حوصلہ شکنی ہوگی جو نہایت ضروری ہے۔آسیہ ملعونہ کے وکیل کی فضول گفتگو سے اشتعال پھیل سکتاہے۔

سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔عشق رسول میں جینا عشق رسول میں مرنا ہی ہمارا ایمان ہے۔ہر عاشق رسول گستاخ رسول کیلئے ننگی تلوار ہے ،دنیا کا کوئی قانون ناموس رسالت کے تحفظ سے ہمیں نہیں روک سکتا۔ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کوئی کمپر ومائیز نہیں ہو سکتا۔ آسیہ ملعونہ کو بچانے والے گستاخ رسول سلمان تاثیر کے راستے پر چل رہے ہیں ۔ 295cکے عملاً نفع سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو جائے گا۔