اشرف آصف جلالی متحدہ عرب امارات کے سات روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Ashraf Asif Jalali

Ashraf Asif Jalali

لاہور: سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی متحدہ عرب امارات کے سات روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔انہوں نے اس دورے کے دوران تحفظ ناموس رسالت سیمینارز اور حضرت غوث اعظم کانفرنسز سے خطاب کیا۔

نیز 22 مارچ کو مینار پاکستان لاہور پر منعقد ہونے والی گنبد خضریٰ ملین کانفرنس کے لیے مقتدر شخصیات سے ملاقاتیں کر کے انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت پیش کی۔