اشرف آصف جلالی کی صدارت میں تحریک صراط مستقیم پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس

لاہور: آج مرکز صراط مستقیم جلالی سٹریٹ تاج باغ لاہور میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی صدارت میں تحریک صراط مستقیم پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ٢٢ مارچ بروز اتوار دن ٨ بجے مینار پاکستان لاہور مکین گنبد خضریٰ ملین کانفرس کے انعقاد کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی ۔فاضل اراکین شوریٰ نے اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔اس موقع پر سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکین گنبد خضریٰ ملین کانفرنس قوم میں عشق رسول ۖ کا نیا جذبہ اجاگر کرے گی۔ اس موقع پر ملک اور بیرون ملک سے آنے والے لاکھوں عاشقان ِرسول ۖ عزتِ رسول ۖ پر کٹ مرنے کا حلف اٹھائیں گے۔

ملین کانفرنس گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے امت کے زخمی جذبات پر مرہم ثابت ہو گی۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے لیے قوم کو گنبد خضریٰ کی طرف متوجہ کرنا ضروری ہے غیر مسلم اقوام کو مکینِ گنبد خضریٰ حضرت محمد ۖ کی عزت و آبرو کا پیغام دینے کے لیے گنبدِ خضریٰ کی عظمت سے روشناس کرانا ضروری ہے ۔اراکین شوریٰ نے ملین کانفرنس کی کامیابی کے لیے اپنی پوری ہمت لڑانے کا عہد کیا۔

اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے گرفتار شدہ تمام علماء اہلسنت کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور مساجد سے سپیکر اتار نے کو اسلام دشمن سازش کا حصہ قرار دیا گیا اجلاس میں دفاع پاکستان کی خاطر پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اوراجلاس میں جنرل راحیل شریف کی والدہ مرحومہ ،خواجہ فقیر محمد باروی ،حضرت پیر سید محمد مسعود احمد رضوی ،الحاج محمد اشفاق جلالی اور شہداء افواج پاکستان کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس میں ڈاکٹر محمد عبد القدوس راولا کوٹ (آزاد کشمیر)، پیر سید فضلِ قدیرسوات(خیبر پختونخواہ)، مولانا محمد ارشاد احمد جلالی، مولانا محمد اسلم فارانی (مانسہرہ)، مولانا محمد بشیر رضوی (جہلم)،مولانا خاور حسین نقشبندی (سیالکوٹ)، علامہ محمد عبد الرشید اویسی (گجرات)، قاضی محمد محمود احمد (اعوان شریف)،مولانا یاسر رضا عطاری (سرگودھا)، مولانا محمد عنایت اللہ نورانی (خوشاب)، مولانا محمد اعجاز (میر پور)، مولانا محمد مجاہد سعیدی (مظفر گڑھ) مولانا محمد منیر جلالی (ڈسکہ)بھی شریک تھے۔

Ijlas

Ijlas