بیکری کے مالک نے ملازم چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا

knives

knives

اسلام آباد (جیوڈیسک) تھانہ کورال کے علاقہ میں بیکری میں درندہ صفت مالک نے اپنے چودہ سالہ ملازم کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔ پولیس نے بیکری مالک کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی

پولیس ذرائع کے مطابق 14 سالہ ملازم اشرف بیکری پر کام کررہا تھا کہ کام کے دوران اس سے غلطی ہو گئی جس پر بیکری مالک افضال نے اس پر تشدد کرتے ہوئے چھری لیکر اس کے جسم پر کٹ لگانا شروع کردئیے

جس سے اشرف شدید زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع کے بعد کورال پولیس نے بیکری مالک افضال کو گرفتار کرلیا جبکہ زخمی ملازم کو پمز شفٹ کردیا، اشرف نے دنیا کو بتایا کہ اس کا مالک اور وہ پنڈی بھٹیاں کے رہائشی ہیں۔ اور وہ کئی سال سے بیکری میں ملازم ہے۔