اشرف چوہدری و دیگر عہدیداران کا افغان فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے میجر کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : انجمن تاجران فیصل آباد (فیڈریشن) کے صدر رانا تجمل وحید، جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ، سینئر نائب صدر محمد اشرف چوہدری و دیگر عہدیداران نے افغان فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے میجر کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ 3دیہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمانداری کررہا ہے حالانکہ سب کو معلوم ہے کہ یہی لوگ اس پاک سرزمین میں ہونیوالی دہشتگردی کی 90فیصد وارداتوں میں ملوث ہیں ،ہم نے ان کو اپنے جگر کا خون تک پلایا مگر یہ لوگ احسان فراموش نکلے ،انہوںنے کہا کہ طور خم بارڈ پر جو کچھ ہورہا ہے اس کے پیچھے نہ صرف بھارت اور امریکہ ہے بلکہ اور بھی کئی انٹرنیشنل قوتیں موجود ہیں جن کے ہاتھوں پر یہ لوگ بک کر پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

حکومت اپنے میجر کی شہادت کا بدلہ کسی کو مار کر نہیں بلکہ تمام افغان مہاجرین کو ملک بدر کرکے لے سکتی ہے ،اس لئے حکومت جتنی جلدی ممکن ہو یہ کام کر گزرے تاکہ ہماری جان چھوٹ سکے ،تاجر رہنمائوں نے مزید کہا کہ اگر یہ افغان مہاجرین دو چار سو یا دو چار ہزار کی تعداد میں ہو ں تو ان کو برداشت کیا جاسکتا ہے مگر یہ تو لاکھوں کی تعداد میں اور پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں جبکہ اکثریت کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ بھی ہیں لہذا ان حقیقی ناسوروں کو ملک سے نکالنے کیلئے پاک فوج کی مدد حاصل کی جائے تاکہ جو رقم ہم ان افغان مہاجرین پر خرچ کررہے ہیں وہ اپنے عوام پر خرچ کرسکیں ،انہوںنے افغان قیادت کی جانب سے پاکستان کو آنکھیں دکھانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس ناکام ترین خارجہ پالیسی کا شاخسانہ قرار دیا۔