اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے اشرف محمود وتھرا کو قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک مقرر کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق سابق گورنر سٹیٹ بینک یاسین انور نے گورنر سٹیٹ بینک کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا اور ان کا استعفی جمعرات کو منظور کیا گیا۔
ان کے مستعفی ہونے کے بعد گورنر سٹیٹ بینک کا عہدہ خالی تھا جس پر وفاقی حکومت نے اشرف محمود وتھرا کو قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک مقرر کیا ہے۔ اس سے قبل اشرف محمود وتھرا ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کے عہدہ پر کام کر رہے تھے۔