کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اشرف قریشی نے حکمرانوں کے خلاف تاریخٰ احتجاج پر اہلیان کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں منظم اور پر امن احتجاجی پروگرام ترتیب دینے پر تحریک انصاف کراچی کے رہنمائوں اور کار کنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک کی طرح اہلیان کراچی نے تحریک انصاف کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔
شہر قائد کا تاریخی احتجاج تبدیلی کا نقطہ آغاز ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اشرف قریشی نے 12دسمبرکے کامیاب احتجاج و دھرنے کی کامیابی پر شہر کراچی کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اشرف قریشی نے کہاکہ انشا اللہ 18 دسمبر کو بھی پورے ملک کی طرح شہر کراچی میں بھی تاریخی احتجاج ہو گا۔
انہوں نے کارکنان سے کہاکہ وہ منظم اور متحد رہیں اور عوام سے رابطے میں رہیں تحریک انصاف کراچی کے صدر اشرف قریشی نے کہاکہ بہت جلد حکمرانوں کے دھاندلی کا پردہ چاک ہو جائیگااور پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہوگا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پر امن جدو جہد کے ذریعے عوام کو انصاف اور ان کے حقوق غضب کرنے والوں کو شکست دے گی۔