یوم عاشور پر قانون نافذ کرنے والوں کی بہترین حکمت عملی کی بنا پر امن و امان کی صورتحال بہتر رہی، راجہ ربنواز گجر

RAJA RABNAWAZ GUJARKHANI

RAJA RABNAWAZ GUJARKHANI

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا کی معروف سیاسی، سماجی و کاروبای شخصیت راجہ ربنواز گجر خانی نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر قانون نافذ کرنے والوں کی بہترین حکمت عملی کی بنا پر امن و امان کی صورتحال بہتر رہی ، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں امن کمیٹی کا کردار بھی قابل ستائش رہا۔

عاشورہ کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات پر انتظامیہ کے افسران ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل ، اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمرا ن مارتھ ، ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان، ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا راجہ اخترکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، راجہ ربنواز گجر خانی کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین حق اور سچ کے علمبردار تھے،اور انشاللہ یاقیامت حق ان کے دامن کے ساتھ وابستہ رہے گا،انھوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوس اور مجالس میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات اور سیکورٹی کی مانیٹرنگ سے امن وامان کی صورتحال برقرار رہی۔

انتظامیہ کی جانب سے امن و امان کی فضا کو یقینی بنانے کے لئیفول پروف سیکورٹی انتظاماتپر مکمل طور پر عملدرآمد کرایا گیا،عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے سیکورٹی کے بہترین انتظامات اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا کردار قابل ستائش ہے۔

سیکورٹی انتظامات کی موثر مانیٹرنگ کا تسلسل امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے میں معاون و مددگا ثابت ہوا،انھوں نے واہ کینٹ میں فوج کے جوانوں کی احسن کارکردگی پر بھی انتظامی امور کی نگرانی پر مامور افسران کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

انکا کہنا تھا کہ امن کمیٹی کے ممبران نے امن کی فضا کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور تمام مجالس اور جلوسوں میں شرکت کر کے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038