اسیران سانحہ عاشورہ کی رہائی کیلئے سینکڑوں کارکنوں کا احتجاج 2 مارچ کو پریس کلب راولپنڈی کے سامنے کیا جائے گا

Rawalpindi Protest

Rawalpindi Protest

راولپنڈی: ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سانحہ عاشورہ راولپنڈی کے اسیروں کی رہائی کے لئے حمایت مظلومین کے عنوان سے شروع کی جانیوالی تحریک کے دوران امام بارگاہ یادگار حسینی راولپنڈی میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں مردو خواتین نے شرکت کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری ، اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل ظہیر نقوی اور راہنما راحت کاظمی نے خطاب کیا ،مقررین نے حکومت کی طالبان نواز پالیسیوں اور ملت تشیع کے ساتھ اپنائے جانیوالے جارحانہ رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سانحہ عاشور کی آڑ میں بلا جواز گرفتار کئے جانیوالے ملت تشیع کے افراد کی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اسیران ملت تشیع لاوارث نہیں ، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہمارے تمام اسیروں کو رہا نہیں کیا جاتا، انہوں نے کہا سانحہ روالپنڈی پاکستان کی فرقہ واریت کی آگ بھڑکا نے کی ایک سنگین سازش تھی جسے شیعہ اور سنی مسلمانوں نے وحدت کی قوت سے ناکام بنایا ، حکمرانوں کا جانبدارنہ رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ اس سازش میں پوری طرح ملوث ہیں ، مقررین کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب کے حکمرانوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو دو مارچ کو پریس کلب راولپنڈی کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مردو خواتین کارکنوں کے علاوہ راولپنڈی ا ور اسلام آباد کی تما م ماتمی انجمنوں کے ارکین اورامام بارگاہوں کے منتظمین بھی شر یک ہوں گے۔