سانحہ عاشورہ کے گرفتار ملت تشیع کے بے گناہ اسیران کو جلد از جلد رہا کیا جائے

اسلام آباد: سانحہ عاشورہ کے گرفتار ملت تشیع کے بے گناہ اسیران کو جلد از جلد رہا کیا جائے رہائی تک احتجاج جاری رکھیں گے آج کا مظاہرہ اسیران کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہے اگر پنجاب حکومت نے یکطرفہ کاروائیاں نہ روکی اور اسیران کو رہا نہ کیا گیا تو پھر ملک گیر تحریک چلائیں گے پنجاب حکومت دہشتگردوں کی سر پرستی کرنا چھوڑ دے۔

ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سعید الحسن رضوی، ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیر عباس، مولانا سلیم حیدر جعفری، مولانا قاسم جعفری، مولانا اکبر کاظمی، مولانا ساجد شیرازی، راحت کاظمی و دیگر مقررین نے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سانحہ عاشورہ کے گرفتار ملت تشیع کے بے گناہ اسیران کی رہائی کے لیئے امام بارگاہ عاشق حسین سے مری روڈ تک نکالے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعید الحسن رضوی نے کہا کہ ملک میں حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی۔

دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے دندناتے پھر رہے ہیں پوچھنے والا کوئی نہیں جبکہ دوسری طرف پاکستان سے محبت کرنے اور بنانے والوں کے ساتھ نا روا سلوک رکھتے ہوئے انہیں بے گناہ اسیر کیا جا رہا ہے اور قسم قسم کی تکلیفیں پہنچائی جا رہی ہیں جو کہ کھلی نا انصافی ہے ظہیر عباس نے کہا کہ پنجاب حکومت نا اہل ہو چکی ہے دہشتگردوں کی سر پرستی کرنا چھوڑ دے مولانا سلیم حیدر جعفری نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اسیران کو رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے ملک کو دہشتگردوں کے ہا تھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے مولانا قاسم جعفری نے کہا کہ پنجاب حکومت تنگ نظری سے کام نہ لے اور ہمارے جذبات سے نہ کھیلے قانون کا احترام کرتے ہیں صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو ملک بھر میں نکلیں گے ، مقر رین نے مطالبہ کیا کہ اسیران کے ساتھ غیر انسانی و غیر اخلاقی سلوک روکا جائے۔سانحہ عاشورہ کے پس پردہ سازش کو بے نقاب کیا جائے۔

شہید مظہر مبارک اور عزاداروں پر ہونے والے حملوں میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کیا جائے اور آج تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔ 2 ماہ سے مساجد اور امام بار ہوں کی بے حرمتی پر کیا ایکشن لیا گیا ہے بتایا جائے۔