ڈھاکا (جیوڈیسک) مارو یا مر جاؤ،جیتو یا گھر جاؤ،پاکستان کے لیے بنگلا دیش کے ساتھ آج ہونے والا میچ ناک آؤٹ بن گیا،پاکستان ہارا تو ایشیا کپ سے باہر ہو جائے گا۔
شائقین کا سوال ہے کہ بالرز تو اپنا آپ منوا چکے،کیا آج پاکستانی بلے باز کچھ کر یں گے؟ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم آج بنگلادیش سے ٹکرائے گی ۔اگرنہ مگر ،گرین شرٹس میچ جیتو، آگے بڑھو۔
شکست کی صورت میں بنگلادیش فائنل میں پہنچ جائے گی ،پاکستان اور سری لنکا کا میچ رسمی کارروائی ہوگی۔پاکستان کے حریف ہیں بنگال ٹائیگرزجنہوں نے گزشتہ سال پاکستان کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا۔واحد ٹی ٹوئنٹی بھی باآسانی جیت لیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں 8بار آمنے سامنے آئیں جس میں سے 7میچز پاکستان نے جیتے، ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام ساڑھے 6بجے کھیلا جائےگا۔