آسیہ بی بی کی بریت: حکومت اور تحریکِ لبیک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

Khadim Hussain Rizvi

Khadim Hussain Rizvi

لاہور (جیوڈیسک) حکومت پاکستان اور تحریک لبیک پاکستان میں معاہدہ برائے اختتام احتجاجی دھرنا طے پا گیا۔ جمعہ کی شب جاری تحریری معاہدہ درج ذیل ہے۔ تحریک لبیک یا رسول اﷲ (رجسٹرڈ تحریک لبیک پاکستان) اور وفاقی حکومت پاکستان و صوبائی حکومت پنجاب کے مابین 2 نومبر 2018ء بروز جمعہ طے پایا ہے کہ آسیہ مسیح کے مقدمے میں نظرثانی کی اپیل دائر کر دی گئی ہے جو کہ مدعا علیہان کا قانونی حق و اختیار ہے جس پر حکومت معترض نہ ہو گی۔

آسیہ مسیح کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے قانونی کاروائی کی جائے گی۔ آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف تحریک میں اگر کوئی شہادتیں ہوئی ہیں ان کے بارے میں فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف 30 اکتوبر اور اس کے بعد جو گرفتاریاں ہوئی ان افراد کو فورا رہا کیا جائے گا۔ معاہدہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے دوران جس کسی کی بلاجواز دل آزاری یا تکلیف ہوئی ہو تو تحریک لبیک معذرت خواہ ہے۔