نئی دہلی (جیوڈیسک) ایشن کرکٹ کونسل نے ایشیا کرکٹ کپ 2014 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ایونٹ کے تمام میچ بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں ہوں گے۔
ایشیا کرکٹ کپ 2014 25 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں میزبان بنگلہ دیش سمیت، پاکستان، بھارت، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شریک کر رہی ہیں۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ 25 فروری کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 27 فروری کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ 2 مارچ کو پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ 4 مارچ کو میزبان بنگلہ دیش اور قومی شاہین آمنے سامنے ہوں گے۔
ایشیا کپ کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس ایشیا کرکٹ کپ ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔