ایشیا کپ: بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

میر پور (جیوڈیسک) ایشیا کپ کے آٹھویں میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں.

بنگلہ دیش کے کپتان مشفق الرحیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان مشفق الرحیم کے مطابق ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئی ہیں جن میں شرجیل کی جگہ فواد عالم اور جنید خان کی جگہ عبد الرحمان کو شامل کیا گیا۔

قومی شاہین میزبان بنگلا دیش کو ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ پکی کر سکتے ہیں۔ فاسٹ بولر محمد طلحہ ٹانگ کی انجری سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کافی مضبوط ثابت ہوتی ہے تاہم ٹیم ان کا شکار کرنے میں کوئی سستی نہیں دکھائے گی۔

دوسری جانب شکیب الحسن کی واپسی سے میزبان سائیڈ کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔ کھلاڑیوں کی انجریز، ناقص پُرفارمنس اور کمٹمنٹ پر سوالات نے مشکلات بڑھا دیں ہیں۔ کپتان مشفیق الرحیم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حریف ٹیم سے کوئی فرق نہیں پڑتا انہیں صرف اپنی پُرفارمنس میں بہتری کی جھلک دکھانا ہو گی۔