ڈھاکا (جیوڈیسک) شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے آخری لیگی میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکن ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بناچکی ہے جہاں ہفتے کے روز اس کا مقابلہ پاکستا ن سے ہو گا۔
میچ میں امپائرنگ کے فرائض نیو زی لینڈ کے بی ایف باؤڈن اور آسٹریلیا کے اوکسن فورڈ انجام دے رہے ہیں جبکہ پاکستان کے احسن رضا ٹی وی امپائر ور جیف کرو میچ ریفری ہیں۔