میرپور (جیوڈیسک) یو اے ای نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کے اوپنرز سمعیہ سرکار اور محمد میتھون نے اپنی ٹیم کو چھیالیس رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔
محمد میتھون سینتالیس اور سمعیہ سرکار اکیس رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹ پر ایک سو تینتیس رنز بنائے۔ امجد جاوید اور محمد نوید نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی آدھی ٹیم چونتیس کے سکور پر پویلین لوٹ گئی اور یو اے ای کا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کھیل پیش نہیں کر سکا اور پوری ٹیم 82 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔