میر پور (جیوڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں عبد الرحمن کی جگہ جنید خان اور صہیب مقصود کی جگہ سرجیل شامل۔
بوم بوم شاہد آفریدی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ قومی فاسٹ بولر عمر گل کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں گزشتہ میچز جیت کر پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے۔ فائنل میں ان کی بہترین پرفارمنس دکھانے کی کوشش ہو گی۔
آفریدی اور احمد شہزاد میچ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بھی یہی دو ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں تھیں جس میں دفاعی چیمپئن گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس کے بعد پاکستان نے افغانستان، بھارت اور بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ قومی ٹیم کے ان سنسنی خیز مقابلوں میں فتح حاصل کر کے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا تھا۔