لاہور (جیوڈیسک) ایشیا کپ فسٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پانچ رکنی آسٹریلین ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹورنامنٹ میں 5 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آسریلین ٹیم کا ستقبال پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری عثمان احمد نے کیا۔ 5
رکنی آسریلین ٹیم کی قیادت رافیل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر عثمان احمد نے بتایا کہ ایشیا کپ فسٹ بال ٹورنامنٹ ، انٹر نیشنل یوتھ فیسٹیول کے زیر اہتمام ہورہا ہے جس میں پاکستان ، آسٹریلیا، نیپال، بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی ، ٹورنامنٹ دس اور گیارہ اپریل کو پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔