ایشیا کپ ہاکی : پاکستان نے ملائیشیا کو 4-1 سے شکست دے دی

Asia Cup Hockey

Asia Cup Hockey

ایپوہ (جیوڈیسک) ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 4-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ایپوہ میں ہونے والے میچ میں ملائیشیا کو پہلے ہاف میں برتری مل گئی، دوسرے ہاف میں گرین شرٹس نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے چارگول اسکور کیے۔ پاکستان کے لئے محمد زبیر، دلبر حسین، محمد وقاص اور شفقت رسول گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔

یوں پاکستان نے چار ایک کی جیت کے ساتھ مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، اس فتح نے پاکستان کو ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا، پاکستان گروپ میں آخری میچ منگل چائی نیز تائی پے سے کھیلے گا۔