کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کل ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں چائینیز ٹائپے کے مدمقابل ہو گی۔ قومی ٹیم پہلے ہی دو میچ جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ میں گرین شرٹس کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔
قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں کوالی فائی کرنے کیلئے ایونٹ جیتنا لازمی ہے، یہی وجہ ہے کہ کوچ طاہر زمان اور تمام کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچنے کے باوجود چائنیز تائپے کے خلاف میچ کو آسان نہیں لے رہے، پاکستان ٹیم کے کپتان محمد عمران پر امید ہیں کہ چائینیز تائپے کو شکست دے کر گرین شرٹس پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لے گی۔