ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ

Asia Cup Hockey Tournament

Asia Cup Hockey Tournament

لاہور (جیوڈیسک) ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑی آج شام لاہور میں رپورٹ کریں گے تربیتی کیمپ کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 25 کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے۔ کھلاڑی آج شام رپورٹ کریں گے جبکہ باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کل سے ہو گا۔

کندھے کی انجری کا شکار سابق کپتان وسیم احمد مزید ایک ہفتہ آرام کریں گے۔ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں وقت کم ہے اس لیئے تین سیشنز میں بھرپور ٹریننگ کا شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے۔ روزوں اور موسم کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کو ٹریننگ کرائی جائے گی۔