ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری

Afghanistan

Afghanistan

میرپور (جیوڈیسک) ایشیا کپ کے لیگ میچ میں بھارت کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے اور 4 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنا لئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ اس وکٹ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گیند کے صحیح انداز میں بلے پر آنے کے کم امکانات ہیں اس لئے ہم اوس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹارگٹ کو پورا کریں گے۔ پاکستان کے خلاف کھیلنے والی ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

افغان قائد محمد نبی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیموں کے خلاف کھیلنا بہت اچھا تجربہ ہے، کوشش ہو گی کہ آخری میچ میں اچھا پرفارم کر کے ٹورنامنٹ کو یاد گار بنائیں۔ ٹیم میں حمزہ ہوتک کی جگہ رحمت شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہیں۔