ایشیا کپ : بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے دی

Virat Kohli

Virat Kohli

فتح اللہ (جیوڈیسک) بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کی سنچری کی بدولت بھارت نے ایشیاء کپ کے میچ میں بنگلا دیش کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔ فتح اللہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 279 رنز بنائے۔

کپتان مشفق الرحیم 117 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ امان الحق نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد شامی 4 وکٹ کے ساتھ سب سے کامیاب بھارتی بولر رہے۔ جواب میں بھارت نے ویراٹ کوہلی کی سنچری کی مدد سے 280 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ویراٹ کوہلی نے کیریئر کی 19 ویں سنچری اسکور کی۔ وہ 136 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ اجانکیا راہانے بھی 73 رنز کی اننگز کھیلی۔