ایشیا کپ میں مصباح الحق اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں محمد حفیظ کپتان برقرار

Misbah-ul-Haq, Mohammad Hafeez

Misbah-ul-Haq, Mohammad Hafeez

راولپنڈی (جیوڈیسک) ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا۔ فواد عالم، کامران اکمل، شعیب ملک اور محمد طلحہ کی سنی گئی۔ عبدالرزاق اور یونس خان کو جگہ نہ مل سکی۔

چیف سلیکٹر اظہر خان نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پندرہ پندرہ رکنی ٹیموں کا اعلان کیا۔ ایشیا کپ میں مصباح الحق ہی کپتان ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، صہیب مقصود، شرجیل خان، عمر اکمل، عمر گل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد طلحہ، جنید خان، عبدالرحمان، انور علی، بلاول بھٹی اور فواد عالم شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کپتان محمد حفیظ کے علاوہ شرجیل خان، احمد شہزاد، صہیب مقصود، شعیب ملک ، عمر اکمل، شاہد آفریدی، بلاول بھٹی، سہیل تنویر ، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، کامران اکمل، عمر گل، محمد طلحہ اور جنید خان شامل ہیں۔ فٹنس مسائل کا شکار محمد عرفان کی جگہ عمر گل کو ٹیم نمائندگی دی گئی ہے۔

ون ڈے اسکواڈ میں فواد عالم جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کامران اکمل اور شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

محمد طلحہ کو پہلی بار نمائندگی مل گئی۔ چیف سلیکٹر اظہر خان نے کہا کہ ٹیموں کے انتخاب میں تجربہ کاری کو سامنے رکھا گیا۔ شعیب ملک سے مڈل آرڈر جبکہ کامران اکمل سے اوپننگ اسٹینڈ اچھا ہو گا۔ ایشیا اور ٹی 20 کپ بنگلہ دیش میں کھیلے جائیں گے۔