ایشیا کپ، قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ سات اگست کو ختم ہو گا

Asia Cup

Asia Cup

لاہور (جیوڈیسک) ایشیا کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ سات اگست کو ختم ہو گا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑی چیف کوچ اختر رسول کی زیرنگرانی ٹریننگ کر رہے ہیں۔

عید کی وجہ سے کیمپ کا پہلا مرحلہ بدھ کو ختم ہو جائے گا۔ بارہ اگست کو کیمپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گا جبکہ ٹیم انیس اگست کی رات ملائیشیا کے لییروانہ ہو گی جہاں ایشیا کپ کا میلہ چوبیس اگست سے شروع ہو گا۔