ڈھاکہ (جیوڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستان آخری بار سری لنکا کیخلاف اپنی قسمت آزمائے گا۔ میدان بھی وہی ہو گا اور قیادت بھی شاہد آفریدی ہی سنبھالیں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شیر بنگلا سٹیڈیم میں بگل بجے گا۔
آئی لینڈرز اور قومی شاہین ایشیا کپ میں چودہ بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں۔ دس مقابلوں میں لنکن ٹیم نے فتح سمیٹی جبکہ چار مرتبہ پاکستان نے جیت کو گلے لگایا۔
گراؤنڈ پر نظر ڈالی جائے تو شیر بنگلا سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کو برابر کی ٹکر دی۔ دو بار مد مقابل ہوئے اور ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی۔ فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے پر کرکٹ دیوانے ہی نہیں پی سی بی کے بڑے بھی قومی ٹیم سے کافی مایوس ہیں۔