فتح الله،بنگلہ دیش (جیوڈیسک) پاکستان نے ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں یہاں جمعرات کو افغانستان کو 72 رنز سے ہراکر پانچ پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں، افغانستان کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 249 کے ہدف کے جواب میں 47.2 اوورز میں 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اس سے قبل خان صاحب عثمان علی اسٹیڈیم، فتح الله میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس افغان ٹیم نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان ٹیم نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں 248 رنز بنائے۔
افغان ٹیم پاکستانی بولروں کا جم کر مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ، سوائے نور علی زردان 44،اصغر ستنیکزئی 40 اورنوروز مینگل 35 کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین قابل ذکر اسکور کرنے میں ناکام رہا۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 3،سعید اجمل 2، عمر گل 2 اور شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو آج کے میچ میں ایک بونس پوائنٹ بھی ملا ہے۔ پاکستان کے عمر اکمل کو انکی شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اب پاکستان کا اگلا میچ روایتی حریف بھارت سے اتوار 2مارچ کو اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔