ایشیا کپ ہاکی: پاکستان آخری پول میچ میں چائینز تائیپے سے ٹکرائے گا

Asia Cup

Asia Cup

ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان اپنے آخری پول میچ میں چائینز تائیپے سے ٹکرائے گا۔ گرین شرٹس پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ ملایشیا کے شہر ایپوہ میں جاری نویں ایشیا کپ میں پاکستان اپنے دونوں میچز جیتنے کے بعد آخری پول میچ میں چائینز تائیپے کا سامنا کرے گا۔ یہ میچ گرین شرٹس کیلئے اتنی اہمیت تو نہیں رکھتا لیکن اس کے باوجود قومی ٹیم میچ میں فتح حاصل کرکے جیت کیتسلسل کو برقرار کی کوشش کرے گی۔

پاکستانی شاہینوں نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں جاپان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سات صفر سے شکست دے کر چاروں خانے چیت کیا تھا۔ دوسرے میچ میں گرین شرٹس کا مقابلہ میزبان ملایشیا سے تھا اور اس میں بھی فتح قومی ٹیم کا مقدر بنی۔ چار ایک سے میزبان ٹیم کو پچھاڑتے ہوئے گرین شرٹس نے فائنل فور میں جگہ بنائی۔۔ جہاں اس کا مقابلہ پول بی میں موجود کو ریا یا پھر روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔

پول بی سے بھارت بھی اپنے دونوں میچز جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے۔ عالمی کپ میں شرکت کے لئے پاکستان کو ایشیا کپ کا تاج اپنے سر سجانا ہو گا۔ شکست کی صورت میں پاکستان عالمی کپ میں شرکت سے محروم ہو جائے گا