بنگلا دیش (جیوڈیسک) ایشیاء کپ 2014ء کے افتتاحی میچ میں پاکستان سری لنکا سے جیتتے جیتتے ہار گیا۔ سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی۔ بنگلا دیشی شہر فتح اللہ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ میں 297 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 284 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ عمر اکمل 74، مصباح الحق 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فتح اللہ میں سری لنکا کے بلے خوب چلے۔ اوپنر تھری مانے 102 رنز بناکر نمایاں رہے۔
سنگا کارا نے بھی آٹھ چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔ کپتان انجیلو میتھوز 55 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ سری لنکا نے 50 اوورز میں 296 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی اور عمر گل نے دو دو کھلاڑیوں ک%D