میر پور (جیوڈیسک) شیر بنگلا اسٹیڈیم میں پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔
ایونٹ کے چھٹے اور اپنے دوسرے میچ میں قومی کھلاڑی جیت کے جذبے سے میدان میں اتریں گے۔ ٹیم پاکستان کی قیادت شاہد خان آفریدی ہی کریں گے جبکہ یو اے ای کے کپتان امجد جاوید ہوں گے۔
گرین شرٹس کو ایونٹ کے پہلے میچ میں شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی جبکہ عاقب جاوید کی ٹیم یو اے ای اس سے پہلے دفاعی چیمپئن سری لنکا اور میزبان بنگلا دیش سے دونوں میچ ہار چکی ہے۔