ڈھاکہ (جیوڈیسک) ایشیا کپ کے 13ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے بنگلا دیش میں جاری ہیں۔ آج ساتویں روز بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا۔
ایم ایس دھونی بھارت کی کمان سنبھالیں گے جبکہ لاستھ ملنگا سری لنکا کی قیادت کریں گے۔ بھارتی سورما اب تک ایونٹ میں دو میچز کھیل چکے ہیں۔
پہلے میچ میں بنگلا دیش کو شکست کا مزہ چکھایا اور دوسرے میں گرین شرٹس کو زیر کیا۔ آئی لینڈرز بھی دو مقابلوں میں ان ایکشن ہوئی۔ پہلے معرکے میں متحدہ عرب امارات کو زیر کیا۔
جبکہ دوسرے میچ میں بنگال ٹائیگرز کے خلاف ذلت آمیز سے شکست سے دو چار ہوئی۔