لاہور (جیوڈیسک) مصباح الحق نے کہاہے کہ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس اچھی ہے، ایشیا کپ جیتنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی پراعتماد ہیں۔
،لیکن دیگر ٹیمیں بھی بنگلادیش کی کنڈیشز سے ہم آہنگ ہیں، اس لئے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہو گی۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کوچ مقرر کرنا بورڈ کا کام ہے، واٹمور کیساتھ اچھا وقت گزرا، ان کی کوچنگ کا آخری میچ جیتنا یاد گار رہے گا۔