کراچی (اسٹاف رپورٹر) اہلیان بیرم گلی ناتھا خان گوٹھ کے زیر اہتمام ناموس رسالت پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم مجاہد شہید ممتاز قادری کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی امجد جمیل نقشبندی نے کہاکہ عظیم شہادت پاکر ممتاز قادری دونوں جہانوں میں ممتاز ہوگئے ۔ناموس رسالت پر اپنی جان قربان کرکے ممتاز قادری نے پوری دنیا کے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کردیا۔
انہوں نے شہید ممتاز قادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اللہ اور اس کے رسول کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا اس موقع پر شرکاء تقریب نے آسیہ ملعون کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ تحفظ ناموس رسالت پر قوانین پر سختی عمل درآمد کو یقینی بنا یا جائے ۔