کراچی (جیوڈیسک) پورے ایشیا کی ترقی کی پاکستان سے جڑی ہے ، جاپانی جریدے نے پاکستان کو ایشیاء کا انجن قرار دے دیا۔
جغرافیائی لحاظ سے منفرد ، دنیا کی 11 بہترین ابھرتی ہوئی معیشت میں سے ایک ، چوتھی بڑی فوج ، بہترین طیارے اور ایٹمی قوت رکھنے والا ملک پاکستان ایشیا کی ترقی کا ضامن ہے ، یہ سب ہم نہیں جاپان کا جریدہ کہہ رہا ہے جس نے پاکستان کو ایشیا کا انجن قرار دیا ہے۔
جریدے کے مطابق پاکستان میں نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود ہے ۔ سیاسی اور معاشی استحکام سے پاکستان تیزی سے ترقی کرنے کی پوری پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔ اپنی منفرد جغرافیائی اہمیت کے باعث پورے ایشیا کی ترقی پاکستان سے ہی جڑی ہے۔
جاپانی جریدہ لکھتا ہے کہ پاکستان میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے جس کے باعث بین الاقوامی سرمایا کاروں نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے ۔ ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت سے آئندہ برس پاکستان سٹاک ایکسچینج ایمرجنگ مارکیٹ میں شامل ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دیا ہے۔