ایشیا میں ملازمین کو سب سے کم تنخواہ بھارت میں دی جاتی ہے، سروے

india

india

نئی دلی (جیوڈیسک) حالیہ سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ پورے ایشیا اور پیسیفک خطے کے کئی ممالک کے مقابلے بھارت میں دی جانے والی تنخواہیں سب سے کم ہیں خواہ وہ کسی بھی شعبے میں ادا کی جارہی ہوں۔

ولیز ٹاور واٹسن نامی فرم کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا پیسیفک علاقے میں وائٹ کالر ملازمت کرنے والوں کو سب سے کم تنخواہ بھارت میں دی جاتی ہے۔ سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ قریباً تمام عہدوں پر چین میں تنخواہ سب سے زیادہ دی جاتی ہے جو بھارتی تنخواہوں کے مقابلے میں 64 سے 100 فیصد زیادہ ہیں۔

کمپنی نئے ایشیائی پیسیفک خطے میں ساڑھے 5 ہزار اور بھارت میں 313 کمپنیوں کا جائزہ لے کر یہ سروے پیش کیا ہے۔ سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ بھارت اور فلپائن میں تنخواہیں پورے علاقے میں سب سے کم ہیں اوراوسط تنخواہ سالانہ 11 ہزار ڈالر ہے جب کہ چین میں یہ تنخواہ دُگنی ہے۔ سروے کے مطابق بھارتی ملازمین کی تنخواہوں میں سال 2012 میں صرف 11.9 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔