ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستان کی ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا اور میچ پر چھائی رہی۔
اٹھارہویں منٹ میں ابو بکر محمود نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی۔ تیسرے اور چوتھے کوارٹرز میں گرین شرٹس نے تابڑ توڑ حملے کیے۔
ابو بکر محمود نے تین گول کر کے ہیٹرک کا کارنامہ انجام دیا جبکہ عماد بٹ اور ارسلان قادر نے دو دو گول کیے۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے کر ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز کیا۔