ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) تیسرا ایشیاء سرکل سٹائل کبڈی کپ 2016 سپورٹس کمپلیکس واہ کینٹ میں شروع ہوگیا، ایشاء کبڈی کپ 2 مئی سے چھ مئی تک جاری رہے گا،ایشیاء کبڈی کپ ٹورنامنٹ میںانڈیا سمیت ایشائی ممالک کیچھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
دو مئی کو پہلا میچ پاکستان اور ایران کے مابین ، جبکہ دوسرا میچ انڈیا اور سری لنکا کے درمیان ، تیسرا میچ نیپال اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا، افتتاح میچ کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رنا تنویر تھے،رانا تنویر نے ٹورنامنٹ اوپن کرنے کا اعلان کیا۔
واہ کینٹ میں منعقدہ تیسرا ایشیاء سرکل کبڈی کپ ٹورنامنٹ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت اانتظامات کئے گئے تھے،افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات ،ایم پی سی محمد افضل پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر سیکرٹری سمیت متعدد اعلی فوجی اور سول حکام اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی افتتاحی میچ کی کوریج پی ٹی وی سپورٹس پر لائیو دکھائی گئی۔
سیکرٹری جنرل ایشین اینڈ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تین مئی کو پہلا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان،دوسرا میچ انڈیا اور افغانستان کے درمیان جبکہ تیسرا میچ ایران اور نیپال کے درمیان کھیلا گیا، چار مئی کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان،دوسرا میچ نیپال اور انڈیا کے درمیان جبکہ تیسرا میچ ایران اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اسی طرح پانچ مئی کوپہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان،دوسرا میچ ایران اور انڈیا کے درمیان، جبکہ تیسرا میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے اختتامی روزچھ مئی کو پہلا میچ افغانستان اور ایران کے درمیان،دوسرا میچ نیپال اور سری لنکا کے درمیان،جبکہ تیسرا اور آخری میچ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا،تمام میچز شام کے اوقات میں ہونگے۔