پاپوا نیوگنی (جیوڈیسک) ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون کا دو روزہ اجلاس مشترکہ اعلامیے کے بغیر اختتام پذیر ہو گیا، اجلاس میں امریکا اور چین کی کشیدگی کے چرچے ہر زبان پر رہے، میزبان ملک پاپوانیو گنی کے وزیراعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جلد جاری کر دیا جائے گا۔
ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون کا اجلاس بغیر اعلامیے کے اختتام، چین اور امریکا کی تجارتی کشیدگی کے باعث 29 سالہ تاریخ میں پہلی بار مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا۔
ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون کے اجلاس میں 21 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی، دو روز جاری رہنے والے اجلاس میں امریکا اور چین کی تجارتی کشیدگی ہی زبان زد عام رہی۔
میزبان ملک پاپوا نیوگنی کے وزیراعظم پیٹر اونیل نے امریکا اور چین کی تجارتی کشیدگی کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جلد جاری کر دیا جائے گا۔