کراچی (اسٹاف رپورٹر) پٹھان کوٹ ائربیس پر دہشت گردوں کے حملے کے بارے میں فراہم کی جانیوالی بھارتی معلومات وتحقیقات کے نتیجہ میں کالعدم جیش محمد کے متعدد افراد کی گرفتار ی اور پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے پاک سرزمین کو دہشت گردی سے پاک کرنے اور دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے عزم و اعلان کے بعد اب گیند بھارت کے کورٹ میں ہے۔
کیونکہ پاکستان نے اپنے پر امن و ذمہ دارانہ کردار کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف اپنے عزم کا اظہار بھی کردیا ہے ۔محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ پاکستان خلوص نیت سے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش رکھتا ہے۔ مودی دوستی کیلئے ایک قدم بڑھانے پر تیار ہوتے ہیں تو پاکستان دو قدم بڑھاتا ہے۔
پٹھانکوٹ حملوں کے بعد براہ راست پاکستان پر الزامات لگانے سے گریز کی بھارتی پالیسی یقینا تحمل و بردباری کے ساتھ مذاکرات کی خواہش کا اظہار ہے جو خطے کے محفوظ مستقبل کیلئے لازم ہے۔
پاکستانی قیادت کا مثبت و ذمہ دارانہ اور جرا ¿تمندانہ رویہ کے اظہار نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی گیند بھارت کے کورٹ میں ڈال کر روایتی خلوص و دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔