ایشیائی اور افریقی ممالک کیلئے نئی برطانوی ویزا پالیسی

Visa Policy

Visa Policy

برطانوی (جیوڈیسک) برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سمیت 7 ممالک کے شہریوں کو نومبر سے برطانیہ میں داخل ہونے کے لیے 3 ہزار پانڈز کی اضافی رقم جمع کرانا ہو گی۔ لندن برطانوی اخبار دی سنڈے ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ برطانیہ نے ایشیا اور افریقا کے 7 ممالک کے لیے اپنے ویزہ منصوبے میں تبدیلی کی ہے۔

پائلٹ سکیم کے تحت نومبر سے ان ممالک کے شہریوں کو برطانیہ داخلے کے لیے تین ہزار پانڈز کی اضافی رقم جمع کرانا ہوگی۔ اخبار کے مطابق اگر یہ شہری ویزہ ختم ہونے کے بعد برطانیہ میں قیام کرتے ہیں تو جمع کرائی گئی رقم سے ان کے ویزہ کی مدت بڑھا دی جائے گی۔ پائلٹ سکیم کا اطلاق پاکستان، بھارت، نائیجیریا، بنگلہ دیش، سری لنکا اور گھانا پر ہو گا۔