لاہور (جیوڈیسک) گیارہویں ایشیئن آرم ریسلنگ چیمیئن شپ میں شرکت کے لئے پاکستان کی انیس رکنی ٹیم تاشقند روانہ ہو گئی۔ گیارہویں ایشیئن آرم ریسلنگ چیمیئن شپ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں 4 جون سے 28 تک جاری رہے گی۔
لاہور ایئر پورٹ سے روانہ ہونے والی ٹیم میں پانچ خواتین سمیت گیارہ کھلاڑی اور آٹھ آفیشل شامل ہیں۔ تاشقند میں مردوں اور عورتوں کے الگ الگ مقابلے ہوں گے۔ ایئر پورٹ سے روانگی کے وقت ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تاشقند میں پاکستان کا نام روشن کریں گے، ٹیم انتیس جون کو پاکستان واپس پہنچے گی۔