ایشیائی بینک سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرضہ ملنے کی توقع

Asian Bank

Asian Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترقیاتی منصوبوں میں مالی معاونت کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب ڈالر قرضہ ملنے کی توقع ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک حکام کے مطابق یہ قرضہ 27 ترقیاتی منصوبوں کی مالی معاونت کے طور پر دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق 40 کروڑ ڈالر قرض کی پہلی قسط اپریل 2014 میں جاری ہونے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور نئے بزنس پلان کے تحت سال 2014 سے 2016 کے دوران بینک مزید 3 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے منصوبوں کی منظوری دے سکتا ہے، یہ رقم توانائی، پانی کے زخائر اور زراعت کے فروغ کے لیے استعمال ہو گی۔