اسلام آباد (جیوڈیسک) گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے قومی باکسنگ ٹیم کی ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے قومی باکسنگ ٹیم کی ایشین چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔
آٹھ رکنی سکواڈ نے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 28 جون کو اردن روانہ ہونا ہے تاہم پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ابھی تک گرانٹ جاری نہیں ہوسکی۔ ایونٹ 29 جون سے 5 جولائی تک جاری رہے گا۔ باکسنگ فیڈریشن حکام کے مطابق اگر پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے گرانٹ نہ ملی تو ٹیم کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہو جائے گی۔